Google_plus Pinterest Vimeo RSS

وائبر نے نیا فیچر متعارف کروادیا

وائبر نے نیا فیچر متعارف کروادیا

نیویارک: مشہور و مقبول سوشل میڈیا ایپ وائبر نے نیا فیچر متعارف کروادیا ہے، جس کے بعد وائبر نے پبلک چیٹ کا بھی آغاز کردیا ہے، جسے استعمال کرتے ہوئے صارفین باہم گفتگو کے علاوہ مقبول ترین شخصیات اور موضوعات کے بارے میں بھی فوری طور پر آگاہ ہوسکیں گے۔
وائبر کے سربراہ تالمون مارکو نے بتایا کہ  پبلک چیٹ کے ذریعے صارفین مختلف موضوعات پر جاری گفتگو کو براہ راست سن سکیں گے اور ان کی پسندیدہ شخصیات اور موضوعات سے متعلق بات چیت، تصاویر اور ویڈیوز بھی انہیں براہ راست دستیاب ہوسکیں گی۔
اس ایپ میں ایک ہوم سکرین بھی فراہم کی جائے گی، جس پر یہ دیکھا جاسکے گا کہ کون کیا کہہ رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق وائبر کے 46 کروڑ صارفین ہیں اور یہ تعداد ٹوئٹر کے صارفین کا دو گنا ہے جبکہ ہر ماہ اس ایپ پر 28 کروڑ سے زائد صارفین ایکٹو رہتے ہیں۔

0 comments: