Google_plus Pinterest Vimeo RSS

اپنی فیس بک پروفائل کو پیج میں بدلیں

اپنی فیس بک پروفائل کو پیج میں بدلیں


فیس بک پر دوستوں کی بڑھتی تعداد یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ کاش ہم پروفائل کی بجائے اپنا پیج بنا لیتے تو سب لوگ باآسانی اسے لائیک کر کے اپ ڈیٹ رہتے۔ اکثر لوگوں نے فیس بک کے ابتدائی دنوں ایسی پروفائلز بنائیں جو کہ پیج ہونے چاہیے تھے اور ایسی پروفائلز ابھی بھی موجود ہیں۔ اگرچہ ایک نیا پیج بنا لینا کوئی مشکل نہیں لیکن اس طرح جو پہلے سے دوست یا فالوورز ہوں گے انھیں پیج دوبارہ لائیک کرنا ہو گا۔ مزیدار بات یہ ہے کہ فیس بک پر پروفائل سے پیج پر منتقل ہونے کا ٹول دستیاب ہے۔ جو کہ دوستوں اور فالوورز کو ضائع کیے بنا پروفائل کو پیج بنا دیتا ہے۔ پروفائل کے مقابلے میں پیج کے کئی فوائد ہیں۔ ایک تو یہ کہ جو چاہے وہ آپ کا پیج لائیک کر کے اپ ڈیٹس حاصل کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ دوسرے دوستوں کو پیج ایڈمن بنا کر پیج کو اپ ڈیٹ رکھ سکتے ہیں۔ یعنی آپ کو اپنی پرفائل کا لاگ ان پاس ورڈ کسی کو دینے کی ضرورت نہیں رہتی۔ آئیے آپ کو مرحلہ وار بتاتے ہیں کہ کیسے کسی پروفائل کو پیج پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔ یہ طریقہ کار انتہائی آسان ہے اور صرف چند منٹس میں آپ کی پروفائل کا سارا ڈیٹا پیج میں منتقل کر دیتا ہے۔
1۔ اپنا فیس بک اکاؤنٹ لاگ اِن کر لیں جسے آپ پیج بنانا چاہتے ہوں۔
2۔ سب سے پہلے تو اکاؤنٹ سیٹنگز میں جا کر اپنا تمام ڈیٹا بیک اپ کر کے ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ یہ اس لیے ہے کہ اگر اس منتقلی کے دوران آپ کا کچھ ڈیٹا ضائع ہو جائے تو اسے آپ ری اسٹور کر سکیں۔
3۔ اب وقت ہے پروفائل کو پیج میں منتقل کرنے کا۔ ایک دفعہ پھر یقین دہانی کر لیں کہ آپ اسی پروفائل پر ہیں جسے پیج بنانا مقصود ہے۔ اس کے بعد فیس بک کا مائیگریشن لنک کھو ل لیں: مائیگریشن لنک  
facebook-profile-to-page4۔ اس مرحلے پر فیس بک کی ہدایات پر عمل کرتے جائیں، آپ کی پروفائل کو پیج پر منتقل کر دیا جائے گا۔ یہ عمل مکمل ہونے کے بعد آپ کی پروفائل کی جگہ پیج موجود ہو گا اور آپ ایک فیس بک پیج کے تمام فیچرز استعمال کر پائیں گے۔

0 comments: