چند چھوٹے لیکن اہم ٹولز
بعض اوقات ہمیں ایسے چھوٹے ٹولز کی ضرورت پڑتی ہے جن کو چلاتے ہی کوئی مسئلہ ٹھیک ہو جائے جیسے کہ ٹمپریری فائلز ڈیلیٹ کرنا یا پرنٹر کے کام نہ کرنے کی صورت میں اس کی سروس کو دوبارہ سے چلانا وغیرہ۔
اس لیے Some small tools کے نام سے ایک چھوٹا سا بنڈل موجود ہے جس میں انتہائی کارآمد چھوٹے چھوٹے آٹھ ٹولز کو جمع کیا گیا ہے۔
اس لیے Some small tools کے نام سے ایک چھوٹا سا بنڈل موجود ہے جس میں انتہائی کارآمد چھوٹے چھوٹے آٹھ ٹولز کو جمع کیا گیا ہے۔
1: TempCleaner
یہ ایک چھوٹا سا پورٹ ایبل ٹول ہے جو سسٹم سے عارضی فائلوں کو ڈیلیٹ کرتا ہے۔ مختلف پروگرامز کام کے دوران سسٹم پر عارضی فائلز بناتے رہتے ہیں۔ ہر کچھ عرصے بعد ان فائلوں کو صاف کر دینا چاہیے۔ اس کام کے لیے آپ ٹیمپ کلینر استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے چلاتے ہی یہ سسٹم سے صرف ٹمپریری فائلز کو ڈیلیٹ کر دیتا ہے۔
2: ری ایکسپلورر
کئی صورتوں میں سسٹم کو ری اسٹارٹ کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ مثلاً ونڈوز اپ ڈیٹس انسٹال کریں یا کوئی سافٹ ویئر، انھیں کارآمد بنانے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ سسٹم ری اسٹارٹ کیا جائے۔ ان صورتوں میں سسٹم ری اسٹارٹ کرنے کی زحمت اُٹھائی جا سکتی ہے لیکن چھوٹی موٹی فائلیں جب ڈیلیٹ ہونے سے انکاری ہوں تو سسٹم کو ری اسٹارٹ کرنا کافی جھنجٹ کا باعث بنتا ہے۔ اس صورت حال میں ونڈوز ایکسپلورر کی سروس کو ری اسٹارٹ کر لینا ہی کافی رہتا ہے۔ اس کام کے لیے ری ایکسپلورر ٹول کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ چھوٹا سا پورٹ ایبل ٹول چلتے ہی ونڈوز ایکسپلورر کو ری اسٹارٹ کر دیتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ کھلے ہوئے فولڈرز کو نوٹ کر لیتا ہے اور ونڈوز ایکسپلورر کے دوبارہ چلتے ہی وہ تمام فولڈرز کھول کر آپ کو زحمت سے محفوظ رکھتا ہے۔
:3 فکس پرنٹس
پرنٹر کو پرنٹس بھیجتے ہوئے پرنٹس کا سلسلہ رُک جانا ایک عام سی بات ہے۔ پرنٹرسپولر میں جا کر ان رُکے پرنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کریں تو یہ معاملہ اور زیادہ اُلجھ جاتا ہے۔ اس مسئلے کو خوش اسلوبی سے نمٹانے کے لیے ’’فکس پرنٹس‘‘ کو چلائیں۔ یہ ٹول تمام رُکے ہوئے پرنٹس کو صاف کر کے سپولر کی سروس کو دوبارہ چلا کر پرنٹر کو استعمال کے قابل بنا دیتا ہے۔
:4 ری بلڈ آئی کن کیشے
بعض اوقات ونڈوز ایکسپلورر پروگرامز کے آئی کن غلط دکھانا شروع کر دیتا ہے۔ اس مسئلے کو درست کرنے کے لیے ReIconCache.exe کو چلائیں۔
:5 کاپی آئی پی
اگر سسٹم کی آئی پی جاننا مقصو ہو تو اس کے لیے اس بنڈل میں ’’کاپی آئی پی‘‘ موجود ہے۔ اسے چلاتے ہی آئی پی ایڈریس کلپ بورڈ میں کاپی ہو جاتا ہے۔
:6 اپ ڈیٹ ٹائم
کئی سافٹ ویئر کے انسٹال یا درست کام کرنے کے لیے سسٹم کا ٹائم اور تاریخ ٹھیک ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔ اس کے لیے UpdateTime.exe کو چلائیں یہ دونوں چیزیں فوراً درست ہو جائیں گی۔
:7 شٹ ڈاؤن
اگر کبھی آپ کے سامنے ونڈوز ایٹ آجائے اور آپ کو اسے شٹ ڈاؤن کرنا ہو گا تو آپ شٹ ڈاؤن کا بٹن تلاش ہی کرتے رہیں گے جو کہ ملنا مشکل ہے۔ ایسی صورت میں اس بنڈل میں موجود shutdown.exe چلائیں، فوراً ہی شٹ ڈاؤن کا مینو آپ کے سامنے موجود ہو گا۔
:8 ریڈیوس میموری
پراسیسر کو تیزی سے ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے ریم عارضی طور پر ہارڈ ڈسک سے ڈیٹا اسٹور کرلیتی ہے تاکہ پروگرامز اور پراسیس تیزی سے چل سکیں۔ لیکن حد سے زیادہ ریم کا استعمال سسٹم کو ہینگ کر دیتا ہے۔ ریم کا استعمال کم کرنے کے لیے اس بنڈل میں Reducememory.exe ٹول موجود ہے۔
مکمل بنڈل کا سائز: 2.3MB
ڈاؤن لوڈ کریں
ڈاؤن لوڈ کریں
0 comments: