Google_plus Pinterest Vimeo RSS

ایلسٹر کک انگلش ون ڈے ٹیم کی قیادت سے برطرف


لندن: انگینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے ایلسٹر کک کو ایک روزہ ٹیم کی قیادت سے برطرف کرتے ہوئے آئن مورگن کو یہ ذمے داریاں سونپ دی ہیں۔
ایلسٹر کو قیادت سے ہٹائے جانے کا فیصلہ ان کی مسلسل ناقص فارم اور سری لنکا کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز میں ٹیم کی 5-2 سے شکست کے بعد کیا گیا۔
کُک گزشتہ22 ایک روزہ میچوں میں صرف ایک نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔
برطانوی روزنامہ ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق قیادت کی ذمے داریاں آئن مورگن کو سونپی جائیں گی۔
یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے انعقاد میں دو مہینے سے بھی کم مدت باقی رہ گئی ہے لیکن ایسے موقع پر بھی کک کو قیادت سے ہٹائے جانے پر کوئی خاص ردعمل سامنے نہیں آیا بلکہ سابق کھلاڑیوں نے اسے اوپننگ بلے باز کے مستقبل کے لیے بہتر فیصلہ قرار دیا۔
یاد رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے کوچ نے پہلے ہی کک کو قیادت سے ہٹائے جانے کا عندیہ دے دیا تھا جہاں ان کا کہنا تھا کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ ک ہی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی قیادت کریں گے۔
2011 میں ایک روزہ ٹیم کی قیادت سنبھالنے والے کک کی قیادت انگلینڈ نے 69 ایک روزہ میچز کھیلے جہاں اسے 36 میں کامیابی اور 30 میں ناکامی جھیلنا پڑی۔
تاہم حکام کے مطابق اوپننگ بلے باز کو ٹیسٹ ٹیم کا قائد برقرار رکھا جائے گا اور ٹیسٹ قائد کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
کک کی جانب انگلینڈ کی قیادت کرنے والے مورگن اب تک 107 ایک روزہ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں۔

0 comments: