Google_plus Pinterest Vimeo RSS

چنیوٹ سے دریافت لوہے کے ذخائر کا تخمینہ 50 کروڑ ٹن، مالیت اربوں ڈالر


چنیوٹ (ویب ڈیسک) چنیوٹ کے علاقے رجوعہ سادات میں سونے، چاندی، تانبے اور خام لوہے کی صورت میں قیمتی دھاتیں دریافت ہوئی ہیں جن کی مالیت اربوں ڈالر ہے۔ قدرتی وسائل چین، جرمن، سوئس اور کینیڈین ماہرین کان کنی کی تکنیکی خدمات اور کوششوں سے حاصل ہوئے ہیں۔ چنیوٹ سے ملنے والے لوہے کے ذخائر کا تخمینہ 50 کروڑ ٹن لگایا گیا ہے۔ 28 کلومیٹر کے علاقے میں پھیلے ان ذخائر کی مالیت اربوں ڈالر ہے۔ 3 اپریل 2014ءکو چنیوٹ میں ہونے والی تقریب میں پنجاب حکومت اور چینی کنسورشیم میٹالرجیکل کوآپریشن آف چائنا کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا۔ علاقے میں ڈرلنگ کا کام نومبر 2014ءمیں کیا گیا تھا جس سے حاصل کئے گئے نمونے دنیا بھر کی لیبارٹریوں میں تصدیق کے لئے بھیجے گئے تھے۔

0 comments: