لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ مزید کسی انجری کی صورت میں مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل دستیاب ہوں گے۔
خیال رہے کہ اجمل غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کے باعث بین الاقوامی کرٹ سے معطل کردیے گئے تھے تاہم اب ان کا ایکشن کلیئر قرار دیا جاچکا ہے۔
توقع ظاہر کیا جارہی تھی کہ سعید کو ایکشن کلیئر قرار دیے جانے کے بعد انجرڈ فاسٹ باؤلر جنید خان کے متبادل کے طور پر ورلڈ کپ کے لیے روانہ کیا جائے گا تاہم جنید کی جگہ راحت علی کو شامل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: سعید اجمل کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا اصل راز؟
ایک پی سی بی عہدیدار نے نام چھپانے کی شرط پر ڈان کو بتایا تھا " بظاہر تو ایسا لگتا ہے کہ سعید اجمل کو ایکشن میں آنے کی کوئی جلدی نہیں کیونکہ وہ میچ فٹنس نہیں رکھتے، تاہم ٹیم میں ان کی شمولیت نہ ہونے کا سبب اگست 2014 میں چھپا ہے جب پاکستان کو دمبولا میں سری لنکا کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں شکست ہوئی تو پی سی بی کے ایک اعلیٰ عہدیدار طوفانی انداز میں ڈریسنگ روم پہنچے جس پر سعید اجمل نے اس عہدیدار سے کہا کہ ان کا ڈریسنگ روم میں کوئی کام نہیں اور اس کے بعد اس ڈرامے کا آغاز ہوا"۔
جمعے کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صرف ہندوستان کےخلاف جیتنے پر ٹیم کو انعام نہیں دیا جائے گا۔
اس موقع پر انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ پاکستان عالمی کپ جیتنے میں کامیاب رہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں سمجھنا چاہیئے کہ ہار جیت سے سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔
0 comments: