سڈنی: ورلڈ کپ 2015 کے مزترکہ میزبان آسٹریلیا کو ایونٹ کے آغاز میں ہی بڑا دھچکا پہنچا ہے اور ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک انگلینڈ کے خلاف ہفتہ کو ہونے والے افتتاحی میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
کلارک نے بدھ کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ہونے والے وارم اپ میچ میں مائیکل کلارک نے 64 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ دو اوورز بھی کرائے اور اپنی بہتر فٹنس کا ثبوت دیا۔
آسٹریلیا کے کوچ ڈیرن لیمین نے جمعرات کی روز تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کے روز بتایا کہ کلارک انگلیڈ کے خلاف ہونے والا میچ متوقع طور پر نہیں کھیل پائیں گے۔
لیمن نے کہا کہ مائیکل کلارک 21 فروری کو برسبین میں بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والے میچ میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ آسٹریلین کپتان وقت سے پہلے بہتر ہو کر ایونٹ کا آغاز کریں لیکن میڈیکل اسٹاف نے برسبین میں ہونے والے میچ سے اُنہیں دور رکھنے کا کہا ہے۔
لیمن نے کہا ہے کہ ٹیم پلان کے مطابق مائکل کلارک بنگلادیش کے خلاف میدان میں اُتریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری بات چیت ہوئی ہے اور وہ کھیلنے کے لئے 100 فیصد تیار ہیں۔
یاد رہے کہ مائیکل کلارک اپنے کریئر میں کافی دفعہ ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا کر چکے ہیں۔
ادھر انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن نے کہا کہ جو بھی ٹیم کھیلے لیکن ہم دباؤ میں نہیں آئیں گے اور اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔
0 comments: