Google_plus Pinterest Vimeo RSS

فلموں کو پبلسٹی کے لیے ہدف بنایا جاتا ہے، عامر خان


بولی وڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کو لگتا ہے کہ اب فلمیں پبلسٹی کے بھوکے افراد کے لیے آسان ہدف بن گئی ہیں۔
خیال رہے کہ عامر خان کی فلم 'پی کے' اپنی ریلیز سے پہلے ہی تنازعات کی زد میں آگئی تھی اور سینماﺅں میں آنے کے بعد ہندو تنظیموں کی جانب سے کافی مخالفت کی گئی تھی۔
اب پہلی بار عامر خان نے اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب لوگ کسی فلم کو پسند کرتے ہیں تو وہ ہٹ ہوجاتی ہے اور جب ہم ہٹ کا لفظ استعمال کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ فلم لوگوں کو بھا گئی ہے، اگر آپ خراب فلم بنائیں تو پھر چاہے جو بھی کرلیں کچھ بھی بہتر نہیں ہوتا۔
ممبئی میں ایک ایونٹ کے دوران عامر خان نے کہا کہ فلمی صنعت سستی پبلسٹی کے خواہشمند افراد کے لیے آسان ہدف بن چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ آج کے دور کی بدقسمت حقیقت ہے کہ ہر فلم ہی کسی نہ کسی قسم کے تنازع کا شکار ہوجاتی ہے، جیسے فلم پی کے پر راجکمار ہیرانی کے خلاف ادبی سرقے کا الزام ہے، جس فرد نے یہ مقدمہ دائر کیا ہے وہ اخبارات کے پہلے صفحے پر اپنا نام چاہتا ہے تو اس طرح پتا چلتا ہے کہ پبلسٹی حاصل کرنا کتنا آسان ہوگیا ہے۔

0 comments: