Google_plus Pinterest Vimeo RSS

مکس ویل، وارنر، ڈی ولئیرز چھائے رہیں گے


سڈنی: پاکستان کے لیجنڈری تیز باؤلر وسیم اکرم کا خیال ہے کہ اے بی ڈی ولئیرز، گلین مکس ویل اور ڈیوڈ وارنر اگلے چھ ہفتوں تک جاری رہنے والے ورلڈ کپ 2015 میں چھائے رہیں گے۔
'مجھے یقین ہے کہ مکس ویل، وارنر اور ڈی ولئیرز ورلڈ کپ میں جگمگائیں گے۔
وسیم کے مطابق، ان تین کھلاڑیوں کے پاس چند لمحوں میں کھیل اپنے حق میں کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے، اور تماشائی ان کو بیٹنگ کرتا دیکھ کر بے حد موظکظ ہوں گے۔
وسیم کا کہنا تھا کہ کوئی بھی باؤلر ان کے سامنے باؤلنگ کرتے ہوئے خوف زدہ رہے گا۔
'اگر میں ہوتا تو انہیں رنز بنانے سے روکنے کے بجائے ہمیشہ انہیں آؤٹ کرنے کی کوشش کرتا کیونکہ اگر یہ دیر تک وکٹ پر ٹہر گئے تو آپ کیلئے مسائل پیدا کریں گے'۔
'میرا مشورہ ہے کہ انہیں گیند پچ کریں اور اسے سوئنگ ہونے دیں تاکہ وہ آؤٹ ہو سکیں'۔
وسیم کے مطابق، موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا، نیوز ی لینڈ اور جنوبی افریقہ کو ہرانا بہت مشکل ہو گا۔ اے ایف پی

0 comments: