Google_plus Pinterest Vimeo RSS

گوگل نے کرایا متعارف ایک اور منفرد فیچر


دنیائے انٹرنیٹ پر گوگل کی حکمرانی برسوں سے قائم ہے مگر اب اس نے جو نیا فیچر متعارف کرایا ہے وہ اس کو عام لوگوں میں مزید مقبولیت دلانے کا باعث بن سکتا ہے۔
اگر آپ گھر یا کوئی اراضی قرضے لینے کے بعد انٹرسٹ کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے تو گوگل سرچ انجن آپ کی مشکل کو کافی حد تک آسان بنا دے گا۔
اس مقصد کے لیے گوگل نے کیلکولیٹ مورٹگیج ادائیگی کا نظام متعارف کرادیا ہے۔
صارفین کے لیے متعارف کرائے گئے اس فیچر کے ذریعے کوئی بھی موبائل یا ڈیسک ٹاپ ڈیوائسز پر جاکر " مورٹگیج کیلکولیٹر" ٹائپ کرے گا تو سرچ انجن آپ کو ایسے پیج پر لے جائے گا جہاں قرضے کی رقم، انٹرسٹ اور برس وغیرہ بھر کر آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ ماہانہ ادائیگی کتنی اور کتنے برسوں تک کرنی ہے اور کتنی اضافی رقم آپ کو ادا کرنا پڑے گی۔
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ
اس کے علاوہ آپ فیچر کے آپشنز میں جاکر مختلف چیزیں بھی دیکھ سکتے ہیں۔
اس طرح کی اپلیکشنز پہلے بھی سامنے آچکی ہیں تاہم گوگل کی جانب سے اسے انٹرنیٹ کے ہر صارف تک اپنے سرچ انجن کے ذریعے پہنچا دیا ہے۔

0 comments: