Google_plus Pinterest Vimeo RSS

افغانستان ورلڈ کپ جیتے گا


کرکٹ ورلڈکپ 2015 کے سنسنی خیز میچز کا آغاز اب صرف دو دن کے فاصلے پر رہ گیا ہے اور اس موقع پر ٹرافی کے فاتح کے لیے مختلف جانب سے پیشگوئیاں بھی ہورہی ہیں مگر کیا کوئی سوچ سکتا ہے کہ میگا ایونٹ میں پہلی بار شرکت کرنے والی افغان ٹیم یہ معرکہ سر کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہے؟
ایسی دلچسپ پیشگوئی ہم نے نہیں بلکہ نیوزی لینڈ کے ایک روبوٹ نے کی ہے جس نے افغانستان کو کرکٹ ورلڈکپ کا فاتح قرار دیا ہے۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس روبوٹ کے پروگرامز نے بھی تسلیم کیا ہے کہ ایسی حیرت انگیز پیشگوئی کی تو اسے بھی توقع نہیں تھی۔
کینٹبری یونیورسٹی کے روبوٹ اکرام نے یہ پیشگوئی ایک طالبعلم ایڈیارڈو سنڈول نامی طالبعلم کے تیار کردہ سافٹ ویئر کو استعمال کرتے ہوئے کی۔
جب ورلڈکپ میں شریک چودہ ٹیموں کے جھنڈے روبوٹ کے سامنے رکھے گئے تو اس نے افغانستان کو منتخب کیا جو کہ اپنا پہلا ورلڈکپ کھیل رہا ہے اور اسے آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی شکل میں سخت گروپ کا بھی سامنا ہے۔
ایڈیارڈو سنڈول کے مطابق یقیناً یہ غیرمعمولی ہے مگر یہ کرکٹ کا کھیل ہے جس میں نتائج غیرمتوقع بھی ہوتے ہیں۔

0 comments: